" آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے" مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

" آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے" مریم ...
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چینل کی بندش پر اے آر وائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا "آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔جھوٹ،بہتان اورلوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار،فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔"

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے متنازعہ بیان کے بعد ملک بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی تھیں۔ گزشتہ روز چینل کی انتظامیہ نے نہ صرف شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا بلکہ اس کی مذمت بھی کی تھی۔

مزید :

قومی -