کیا شہداءکے خاندان پچھلے چار مہینے بھول جائیں گے؟ شہباز شریف کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئے

کیا شہداءکے خاندان پچھلے چار مہینے بھول جائیں گے؟ شہباز شریف کھل کر عمران ...
کیا شہداءکے خاندان پچھلے چار مہینے بھول جائیں گے؟ شہباز شریف کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئے
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو تو بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن قوم کو نہیں۔ عمران خان کی نیوز کانفرنس پر اپنے ردِ عمل میں شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟  شہباز شریف کا کہنا تھا "نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -