شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں وہیل چیئر پر دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ'زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا'۔ واقعہ "انڈین پولیس فورس" نامی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ اس سیریز کی ہدایتکاری معروف ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹی کر رہے ہیں۔