پی ٹی آئی کا جلسہ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے آسٹرو ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی

پی ٹی آئی کا جلسہ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے آسٹرو ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی
پی ٹی آئی کا جلسہ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے آسٹرو ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 اگست کے جلسے کے پیش نظر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگی آسٹرو ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ قائم مقام سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم پنجاب سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی سپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں اس کا مقام تبدیل کردیا گیا تھا۔ اب یہ جلسہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

مزید :

قومی -کھیل -