ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروںکی تردید کردی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔گزشتہ روز کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ مائنر لیگ کرکٹ میں شکاگو کنگزمین کی طرف سے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلتے نظر آئیں گے تاہم اس حوالے سے فواد عالم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔فواد عالم نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں میں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں۔
