پاکستان رواں برس ٹی 10 لیگ کے انعقاد کا خواہاں 

  پاکستان رواں برس ٹی 10 لیگ کے انعقاد کا خواہاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان رواں برس ہی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد کا خواہاں ہے البتہ مصروف شیڈول چیلنج بنے گا۔60 بالز پر مشتمل ٹی 10 کرکٹ کی پہلی لیگ دسمبر 2017 میں یو اے ای میں منعقد ہوئی تھی، بعد میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی اس میں دلچسپی دکھائی، گذشتہ دنوں زمبابوے کرکٹ نے مختصر طرز کے میچز پر مشتمل ایونٹ کا انعقاد کیا تھا، اب پاکستان بھی ٹی 10 لیگ کرانے کیلئے کوشاں ہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکائ اشرف اس کا اعلان بھی کر چکے ہیں، اس حوالے سے رابطے پر ایک بورڈ آفیشل نے کہا کہ کھیل میں اب جدت آتی جا رہی ہے، ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا، ٹی 10 لیگ آئندہ چند برسوں میں مزید مقبولیت حاصل کر سکتی ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس طرز کے ایونٹ کا انعقاد کریں۔