پاک بھارت میچ کا ہمیشہ بہت دباﺅہوتا ہے، انیل کمبلے
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے بعد سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے اپنی ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کا کھلاڑیوں پر بہت دباو¿ ہوتا تھا، ہمارے زمانے یہ اصطلاح عام تھی کہ ‘کینیا سے بھی ہار جائیں لیکن پاکستان سے نہیں’۔قبل ازیں ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے شیکھر دھون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلو شرٹس کو سب سے زیادہ فکر اسی مقابلے کی ہورہی ہے جس میں وہ ہوم کراو¿ڈ کے سامنے پاکستانی ٹیم کا سامنا کریں گے، ہمیشہ ہی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ چاہے آپ ورلڈکپ جیتیں یا ہاریں پاکستان سے میچ نہیں ہارنا چاہیے اس لئے پاکستان سے میچ کے دوران ہر کھلاڑی پر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا تھا۔
