گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجراءمیں کمی
اسلام آباد(اے پی پی):بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے اجرا میں جون کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 294 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 20.1 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے صارفین کو368 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔مئی کے مقابلہ میں جون میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے صارفین کوقرضہ جات کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر2.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، مئی میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے اجرا کا حجم 300 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔
