فضائی آلودگی کا خاتمہ بہت ضروری ہے، سجاد ارشد

فضائی آلودگی کا خاتمہ بہت ضروری ہے، سجاد ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کا خاتمہ اور ماحول کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے کہا کہ فضائی آلودگی میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے-
 اور اس سلسلے میں ممنوعہ اور ضرر رساں ایندھن کو جلانے کے سب مخالف ہیں۔
 ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے مگر بوجوہ اس شعبے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی یا محض دکھاوے کے لئے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آلودگی کی وجہ سے خاص طور پر موٹر سائیکل چلانے والے سانس اور پھیپھڑوں کے مرض کا شکارہورہے ہیں جس کو روکنے کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے آلودگی پر قابو پانے کے لئے صنعتکاروں اور محکمے کے درمیان قریبی رابطوں پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہم مل بیٹھ کے بہت سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں ،تاہم قانونی سقم بھی دور کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو نئے قانون بارے آگاہی دینے کے لئے بہت جلد الگ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -