پنجاب یونیورسٹی ٹاﺅن تھری کی جنرل باڈی اجلاس کا اعلامیہ حقائق کے برعکس، متاثرین

پنجاب یونیورسٹی ٹاﺅن تھری کی جنرل باڈی اجلاس کا اعلامیہ حقائق کے برعکس، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ٹاﺅن تھری متاثرین ایسوسی ایشن نے جنرل باڈی اجلاس کا حقائق سے ہٹ کر اعلامیہ جاری کرنے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باڈی اجلاس کا اعلامیہ حقائق کے برعکس جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں صدر ڈاکٹر خرم شہزاد، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا ہے کہ ممبران کے اعتراضات کے باعث جنرل باڈی اجلاس میں اعتماد کے نام پر کسی قسم کی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ متعدد ممبران نے شکایت کی ہے کہ انہیں جنرل باڈی کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی جس کے باعث 50 سے بھی کم ٹاون تھری کے ممبران اساتذہ نے اجلاس میں شرکت کی۔اور معلوم یہ ہو رہا ہے کہ 800 میں سے 150 کے لگ بھگ پلاٹ مالکان نے شرکت کی ہے جو کہ ممبران کے مینجمنٹ کمیٹی پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔