آل پاکستان ہائیڈرو ورکرز یونین کی جشن آزادی کے سلسلہ میں ریلی

  آل پاکستان ہائیڈرو ورکرز یونین کی جشن آزادی کے سلسلہ میں ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) واپڈا کے کارکنوں نے ماہ یوم آزادی کے سلسلہ میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام ریلی نکالی جس میںبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ا±ن کے ساتھیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کے لئے قربانیوں پر ا±ن کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے مطالبہ کیا کہ حکمران قائداعظم محمد علی جناح کے وضح کردہ ا±صولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک میں عوامی جمہوریت اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کریں تاکہ غربت، جہالت، بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی دور ہوسکے ملک کے جاگیرداروں و سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی کا نظام موثر کرکے غیر ملکی قرضوں سے نجات دلائیں قومی اداروں بجلی، گیس، پاکستان ریلوے، سٹیل ملز،پی آئی اے ودیگر قومی اداروں کی نجکاری کرنے کی بجائے اہل انتظامیہ کے ذریعے ا±ن کی کارکردگی میں اضافہ کریں ۔ اجلاس میں حاجی محمد یونس، ا±سامہ طارق، مظفر متین، نوشیر خان، حسن منیر بھٹی، رانا عبدالشکور، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد، لیاقت علی گجر،نوید عاشق ڈوگر، رانا شفیق ودیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی-