امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سونا 1100روپے فی تولہ مزید مہنگا

   امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سونا 1100روپے فی تولہ مزید مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںبدھ کو معمولی کمی ہوئی جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میںبدھ کو 1100 روپے کا اضافہ ہوا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 287.46 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر 287.91 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو¿ 294.50 روپے ہے۔دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میںگزشتہ روز 1100 روپے کا اضافہ ہوا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 190501 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاو¿ ایک ڈالر کم ہوکر 1926 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
سونا مہنگا

مزید :

صفحہ اول -