ڈسکہ، بدبخت بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر )شقی القلب نافرمان بیٹے نے فائر مارکرحقیقی باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ 8 نمبر چونگی کے قریب گھریلو ناچاقی پرشقی القلب بیٹے قلب عباس نے اپنے حقیقی باپ رضا شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل ملک محمد خلیل نے بتایا کہ ملزم قلب عباس کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
