پاکپتن ،بدنام زمانہ بھتہ خور  اشرف عرف اچھی گجر گرفتار 

پاکپتن ،بدنام زمانہ بھتہ خور  اشرف عرف اچھی گجر گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پاکپتن پولیس نے بدنام زمانہ بھتہ خور اشرف عرف اچھی گجر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ڈی پی او پاکپتن کی خصوصی ہدایت پر پاکپتن پولیس نے بدمعاشوں،بھتہ خوروں، اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی قتل،اقدام قتل، اغواہ،تشدد، عصمت دری، ہوائی فائرنگ، بھتہ خوری اور چوری کے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب عادی مجرم اشرف عرف اچھی گجرکو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 20 سے زائد مقدمات درج تھے۔

مزید :

علاقائی -