شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہے۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنزونگ کی طرف سے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیزی سے جاری ہے۔رواں سال ابتک مجموعی طور پر36ہزار831اشتہاری، ریکارڈ یافتگان وعدالتی مفروران گرفتارکئے گئے جن میں کیٹیگری اے کے6371 جبکہ کیٹیگری بی کے30460اشتہاری ملزمان ومجرمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -