آئی جی پنجاب افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات،تعریفی اسناد دینگے
لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں گے۔ لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات افسران واہلکاروں کو انعامات دئیے جائیں گے، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور اے ایس پی ایاز خان کو 03 لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی ہے، ایس پیز عمارہ شیرازی، عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، دوست محمد، محمد عبداللہ لک، حسن جاوید بھٹی، شہزاد رفیق، وقار عظیم، ذوہیب نصراللہ اور ارسلان زاہد کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی،ڈی ایس پیز بلال احمد خان، علی عباس کو 03 لاکھ، اے ایس پیز سیدہ شہربانو، بشریٰ نثار، سعد آفریدی، سدرہ خان اورڈی ایس پی رانا زاہد حسین کو 01 لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح آپریشن، انویسٹی گیشن اور دیگر شعبوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بھی کیش انعامات و تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
