کلاسیکل موسیقی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، ولی حامد 

کلاسیکل موسیقی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، ولی حامد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار واداکار ولی حامد خان نے کہا کہ آج کلاسیکل موسیقی کے قدر دان آٹے میں نمک کے برابر ہیں، یہ بد قسمتی ہے کہ کلاسیکل موسیقی روز بروز زوال پذیر ہوتی جارہی ہے اوراس فن کو بچانے کیلئے کوئی سنجید ہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ایک انٹر ویو میں ولی حامد خان نے کہا کہ ایسا بھی دور تھا جب لوگ کلاسیکل موسیقی سننے کے لئے بیتاب رہتے تھے لیکن اب یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے۔ پاکستان کے گلوکاروںنے اس فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا مگر آج اسے سمجھنے اور قدر کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے۔

مزید :

کلچر -