امپورٹ پر بندشوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے، عرفان مغل

 امپورٹ پر بندشوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے، عرفان مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور بزنس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان مغل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے امپورٹ پر بندشوں اور رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے بینکوں سے امپورٹرز کے کنٹینرز کی کلیئرنس برق رفتار بنائی جائے ۔ بھاری زرمبادلہ دینے والے بزنس سیکٹر کو بہتر اور موثر سہولیات کی فراہمی کامیابیوں کے دروازے کھولے گی ۔ 
بزنس کمیونٹی پر ٹیکس اور قومی محصولات کم کردیئے جائیں سرکاری وصولیوں میں سبسڈیز صنعتکار اور تاجر کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی ۔ 

مزید :

کامرس -