ننکانہ صاحب، یوم آزادی منانے کیلئے انتظامات مکمل

  ننکانہ صاحب، یوم آزادی منانے کیلئے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ رواں سال ضلع بھر میں یوم آزادی کی تقریبات پچھلے سال سے بھی زیادہ شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔یوم آزادی منانے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے انتظامات بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں مرکز لیول،تحصیل لیول تک کلچرل شو،پینٹنگ اورتقریری مقابلے جاری ہیں،11اگست دن 10بجے ضلع کونسل ہال میں یوم اقلیت منایاجائے گا،شام 07بجے میونسپل اسٹیڈیم ننکانہ صاحب میں ضلعی افسران کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے بتایا کہ 12اگست کو صبح 09بجے گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول میں ڈسٹرکٹ لیول پرقرات ،نعت اور تقریری مقابلہ جات منعقدہ ہونگے جبکہ 14اگست صبح 08:30بجے جمنیزیم ہال ننکانہ صاحب میںیوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میںپرچم کشائی ،قومی ترانہ، گارڈ آف آنر، تقریری مقابلے،ملی نغمے، ٹیبلو زسمیت پاک فوج اور پولیس کے شہدا ءکو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

اوربہترین پرفارمنس کامظاہر ہ کرنے والے طلباو طالبات سمیت ضلعی افسران میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے بتایا کہ 14اگست شام 04بجے میونسپل اسٹیڈیم ننکانہ میں تگڑے کبڈی میچ کا اہتمام کیا گیا ہے اور رات09بجے علامہ اقبال پارک میں میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کاشاندار مظاہر ہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے مزید بتایا کہ تحصیل شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات،دفاتر اور اہم عمارتوں پرقومی پرچم اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔