قصور،مختلف مقامات سے  خاتون سمیت دوافراد اغوا

قصور،مختلف مقامات سے  خاتون سمیت دوافراد اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور(بیورورپورٹ) جلے کی کے رہائشی محمد اصغر ولد نور محمد نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر کو بتایا کہ میری اٹھائیس سالہ بیوی رفعت بی بی گھر میں موجودتھی کہ کے جلے کی کا رہائشی منظور احمد ولد فلک شیر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر آئے اور میری بیوی کو اغواءکر کے لے گئے ، دیو کھارہ کے رہائشی محمد عمران نے پولیس تھانہ الہ آبا د کو بتایا کہ میرا والد محمد شریف سودا سلف لینے کیلئے الہ آباد گیا جو تاحال واپس نہیں آیا مجھے شک ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے اسے اغواءکر لیا ہے پولیس مصروف کارروائی ہے ۔