ہزارہ ایکسپریس حادثے کی وجہ انجن کے پہیے جام ہونا قرار : رپورٹ چیئرمین ریلوے کو موصول
لاہور( این این آئی)ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے متعلق ریلوے کے تحقیقاتی ادارہ ایف جی آئی آر نے ممکنہ وجوہات پر مشتمل ابتدائی رپورٹ چیئرمین ریلوے کو موصول ہو گئی ۔رپورٹ میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ میں مکینیکل ڈیفالٹ سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں حادثے کی وجہ انجن کے پہیے جام ہونا قرار دی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوکو موٹو کے پہیے جام ہونے سے انجن ٹریک پر گھسیٹتا چلا گیا۔ چلتے لوکوموٹو کے جام پہیوں کی رگڑ سے پٹری کھلتی گئی۔ جائے حادثہ پربرڈر برج سے انجن نکل گیا مگر بوگیاں برج پار نہ کر سکیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹڑی مضبوط نہ ہونے سے ٹوٹ گئی ،ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں، حادثے کی وجہ رولنگ سٹاف میں خرابی ،ٹریک کا مضبوط نہ ہونا تھی۔
ٹر ین حادثہ
