سی آئی اے کے قیام کی قانونی حیثیت، قانون سازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی ضیاءباجوہ نے سی آئی اے کے قیام کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے قانون سازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ گزشتہ روز عدالت کے روبرو ڈی آئی جی کامران عادل عدالتی معاونت کے لئے پیش ہوئے۔ڈی آئی جی کامران عادل نے قانون سازی بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی لی۔ جسٹس علی ضیاءباجوہ نے خاتون فرح کی درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10اگست تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سی آئی آے کی قانونی حیثیت بارے آئی جی ،سی سی پی او نے 2حکم نامے جاری کئے ، سی آئی اے کی قانونی سازی ہونی ہے ، ابھی آئی جی پنجاب سے مشاورت کرنی ہے۔
سی آئی اے
