مونس الٰہی کے سیکرٹری سے تفتیش  کیلئے 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ

مونس الٰہی کے سیکرٹری سے تفتیش  کیلئے 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت نے مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اصغر سے تفتیش کیلئے ان کا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ دے دیا. نیب نے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کیا اور احتساب عدالت میں پیش کیا. نیب نے بتایا کہ ملزم پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے. پراسیکیوٹر جنرل نیب نے استدعا کی کہ ملزم سے چھان بین کرنے ہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے. عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر لی اور جسمانی ریمانڈ دے دیا.
مونس الہٰی

مزید :

صفحہ آخر -