موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار  دو عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار  دو عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی کینٹ سرکل ہارون جدون کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی حمیدخان نے کینٹ کی حدود صدر بازار، ڈینز ٹریڈ سنٹر کے مختلف مراکز،مارکیٹس اور شاپنگ مالز سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،ملزم اندرون شہر یکہ توت کارہائشی ہے جوکہ کینٹ کی صدر بازار کے مختلف تجارتی مراکز کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نور محمد ولد فیض محمد سکنہ پخہ غلام نے تھانہ غربی پولیس کو موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ کی تھی، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی ایس پی کینٹ سرکل ہارون جدون کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی حمید خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئےڈینز ٹریڈ سنٹر سمیت تجارتی مراکز اور آس پا س کے علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کیں، جس کے دوران گزشتہ روز موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عمیر خان ولد عباس خان کو گرفتار کرلیا،ملزم اندرون شہر یکہ توت کارہائشی ہے جوکہ کینٹ کی صدر بازار کے مختلف تجارتی مراکز کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے