توشہ خانہ تحائف ، زرداری ، نواز کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر آصف زرداری اور نواز شریف کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنےوالے تمام اراکین اسمبلی کےخلاف کارروائی کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو معاونت کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پنجاب بار کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔جسٹس راحیل کامران کے زیرسماعت ندیم سرور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا ہوئی، الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنےوالے اراکین اسمبلی کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی، آصف زرداری، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کےخلاف جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہا، عدالت توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنےوالے اراکین اسمبلی کےخلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے۔
توشہ خانہ تحائف
