پی پی تخت بھائی کی بہترین حکمت عملی ،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میدان مار لیا

پی پی تخت بھائی کی بہترین حکمت عملی ،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل تخت بھائی کی بہترین حکمت عملی سے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں میدان مار لیا جس کا سہرا جیالا ابراہیم سید یوسفزی کو جاتا ہےپاکستان پیپلز پارٹی مردان ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ابراہیم سید یوسفزئی جو ایک غریب مگر نظریاتی اور کمیٹیڈ کارکن ہے انکے بہترین حکمت عملی، انتھک محنت، مسلسل جدوجہد ا ور ولولہ انگیز قیادت کی بدولت انکے ذاتی اور شہری یونین کونسل پٹ بابا کے خالی چار نشستوں پر پیپلز پارٹی نے کلین سویپ کرکے بلامقابلہ جیت لیئے۔ دوسری جانب احمد آباد کونسل کے منتخب پیپلز پارٹی کے چیرمین اور صوبائی حلقے کے صدر کا تعلق اسی کونسل سے ہیں جنرل نشست پر مقابلے میں سرے سے پیپلز پارٹی کا امیدوار ہے نہیں یونین کونسل ہاتھیان جو ابتداءسے پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے خواتین نشست پر جمیعت علماءاسلام نے کامیابی حاصل کی جبکہ یوتھ نشست پر مقابلے میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار موجود نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی مردان ڈویژن کے ترجمان ابراھیم سید یوسفزئی کے ذاتی یونین کونسل پٹ بابا تخت بھائی میں نیبر ہوڈ کونسل ون اور تھری میں چار نشستیں خالی تھی۔ جس پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر نیبرہوڈ ون سے یوتھ سیٹ پر محمد نعمان جبکہ خواتین سیٹ پر زینب لعل اور نیبرہوڈ تھری سے کسان سیٹ پر فضل سبحان جبکہ خواتین نشست پر خیرالوری بیگم بلا مقابلے کامیاب ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول بھٹو زرداری صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا اور دیگر قائدین تحصیل تخت بھائی میں پارٹی مورال بلند کرنے پر ابراھیم سید یوسفزئی کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے۔