پندرہ ماہ کی حکومت، عوام پر ظلم کا تسلسل ثابت ہوئی، فائق شاہ

پندرہ ماہ کی حکومت، عوام پر ظلم کا تسلسل ثابت ہوئی، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چےئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد موجودہ حکومت کے اختتام پر وائٹ پیپر جاری کیا، اس موقع مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس خان، اشتیاق الٰہی ‘منصور چوہان اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پندرہ ماہ کی حکومت نے عوام پر ظلم کا تسلسل برقرار رکھا ہے،بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور اشیاءخوردونوش میں دو فیصد اضافہ ہوا، آمدنی، روزگار اور کاروبار بڑھائے بغیر یہ اضافہ غریب، تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباری طبقات کیلئے ایٹم بم کی طرح گرایا گیا ہے، موجودہ حکومت مہنگائی اور معاشی زبوں حالی ختم کرنے کا وعدہ اور دعویٰ لے کر آئی تھی جس میں وہ ناکام رہی، اس کی وجہ وزراءکی فوج ظفر موج، سرکاری خزانے پر بوجھ اور نااہلی ہے، عجلت میں ایسی قانون سازی کی گئی جو وقتی طور پر ذاتی مفادات کیلئے ہے، عظمت صحابہ و اہل بیت کا قانون خوش آئند بات ہے باقی ساری قانون سازی اپنے مفادات کیلئے کی گئی ہے، وائٹ پیپر میں معاشی استحکام میں غفلت برتنے، سیاسی انتقام اور عدم استحکام میں اضافے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ مذکرات کا راستہ اپنانے کی بجائے انتقام میں اضافہ کیا گیا ہے جو کسی صورت ملک کے لیے بہتر مثال نہیں ہے، نجی کاری کو شفاف نہیں بنایا جا رہا، قرضوں کی معیشت کسی صورت ترقی نہیں لا سکتی جب تک اپنے وسائل، ذرائع، اور برآمدات کےلئے صنعت کو ترقی نہیں دی جائے گی معاشی طور اپنے پا¶ں پر کھڑے نہیں ہو سکتے، ماضی ہو یا حال حکومتوں کا رویہ عوام کےخلاف ہے جس کی وجہ سے مزید تقسیم اور عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، نگران حکومت کو ان چیلنجوں پر قابو پانا ہو گا اور غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں اصلاحات لانی ہوں گی، امن ترقی پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات اور سیاسی شہرت سے بالا تر ہو کر عملی خاکہ دیا ہے، تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، پاکستان کو اتحاد اور اتفاق اور جامع معاشی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، امن ترقی پارٹی یہ فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔