خانیوال، غیر معیاری کوکنگ آئل  گھی کی فروخت، انتظامیہ غائب

خانیوال، غیر معیاری کوکنگ آئل  گھی کی فروخت، انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال(نمائندہ خصوصی)شہر میں خوراک کے نام پر کھلائے جانے والے جعلی جعلی، غیر تصدیق شدہ، غیرمعیاری کوکنگ آئل اورگھی کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا، عیدالالضحی پر خریدی جانے والی چربی سے عثمان معظم روڈ پر کوٹھیاں(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
 کرایہ پر لیکر مضر صحت گھی کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے، ضلع بھر کی مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ ایریاز پر راج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں موجود مارکیٹوں، دکانوں، بیکریوں میں جعلی، دو نمبر، غیرمعیاری اور مختلف موذی امراض کا موجب بننے والا گھی و کوکنگ آئل فروخت ہونے لگا۔ جس کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں اور موت کو دعوت دینے پر مجبور، ضلعی انتظامیہ اور صحت عامہ کے اداروں کے ذمہ داران کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث شہر کی دکانوں، مارکیٹوں پر فروخت ہونے والے ناقص وغیر معیاری گھی و کوکنگ آئل کیوجہ سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض بااثر افراد نے مرغیوں، اور مردہ جانوروں کی آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل و گھی تیار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے شہریو ں میں ریاض ساغر، محمد اسماعیل، محمد یوسف،محمد اکمل، محمد جنید ودیگر نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،