سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فیلڈ سنٹر کا دورہ

سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فیلڈ سنٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد، سکندرآباد(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)سابق ایم این اے سید عبدالقادرگیلانی نے نواب افسرخان چاکرانی کے ہمراہ سکندرآباد میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فیلڈ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان نورین زہرا نے سید عبدالقادر گیلانی افسرخان چاکرانی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
کو فیلڈ سینٹر بارے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا پانچ روز سے جاری فیلڈ سینٹر میں اب تک تین سو سے زائد خواتین کی نیو رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ مزید خواتین کی نیورجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے عبدالقادر گیلانی نے فیلڈ سینٹر میں بہتر انتظامات کرنے پر افسرخان چاکرانی کی کاوشوں کا سراہا عبدالقادر گیلانی نے سینٹر میں موجود خواتین سے خطاب بھی کیا انہوں نے تحصیل شجاع آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے تحت انشا اللہ ہم تحصیل شجا ع آباد میں ستر ہزار کے قریب خواتین کی نیو رجسٹریشن کا عمل مکمل کرائیں گے سینٹر پر موجود خواتین نے سکندرآبا د میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فیلڈ سینٹر بنانے پر سید عبدالقادر گیلانی افسرخان چاکرانی کو خراج تحسین پیش کیا۔