لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ،ڈاکٹر عکاشہ خان کی رٹ درخواست پر سماعت، ایس ایس پی کو تین ہفتے میں فیصلہ کرنیکا حکم
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے ڈاکٹر عکاشہ خان کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تین ہفتے میں درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیٹیشنر کے وکیل شیخ جمشید حیات نے فاضل(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
عدالت کو آگاہ کیا کہ تھانہ مخدوم رشید کے ڈی ایس پی ۔ایس ایچ اور اے ایس آئی ایک مقامی زمیندار اعتزاز حنیف کی ناجائز حمایت کرتے ہوئے پیٹیشنر کو ہراساں اور پریشان کررہے ہیں ۔اور ان کے رقبہ پر قبضہ کرنے کیلیئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔جبکہ حقائق یہ ہیں کہ ڈاکٹر عکاشہ خان نے تین نومبر 2022 کو اعتزاز حنیف سے 26 ایکڑ اراضی موضع ملاں فقیر بعوض نو کروڑ روپے خریدا ۔مالک اراضی نے 13 دسمبر 2022 کو رقبہ منتقل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور رقبہ کا قبضہ فوری طور پر حوالے کردیا تھا۔مگر اب وہ وعدہ سے منحرف ہوگیا۔اور لیت ولعل کرنے لگا جس پر اس کے خلاف دعوی'تکمیل مختص دائر کردیا۔اعتزاز حنیف اب پولیس کی ملی بھگت سے وہ دقبہ ہتھیانا چاہتا ہے۔چنانچہ ریجنل پولیس آفیسر کو درخواست دی گئی۔جس نے درخواست ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بھجوادی جس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔
