اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان،ویمن ان ٹیک کوہورٹ5کا آغاز، عدم مساوات سے نمٹنے کا عزم، رابطہ شروع

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان،ویمن ان ٹیک کوہورٹ5کا آغاز، عدم مساوات سے نمٹنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(پ ر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے انووینچرز گلوبل پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان میں ویمن ان ٹیک کوہورٹ 5 کے آغاز کااعلان کر دیا ہے۔یہ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جو عدم مساوات سے نمٹنے اورمالی شمولیت کو فروغ دینے کا عالمی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
اقدام ہے جس کا مقصد انٹریپرینیورشپ میں صنفی تفریق کوکم کرنے میں مدد ینا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈبینک، کاروباری نظم و نسق کی تربیت اور رہنمائی کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں کو نکھار کر ان کی زیر قیادت چلنے والی اداروں کی مددکرتا ہے جو بینک کے ایوارڈ یافتہ ایکسلریٹر پروگرام کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے پاکستان میں،اس پروگرام کا آغاز 2019 میں کیا تھا۔ اب تک، اس پروگرام کے تحت خواتین کی زیر قیادت 1200 سے زائد اداروں کوفائدہ پہنچا ہے جن میں سے 88 خواتین ایکسلریٹر پروگرام میں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے 26اداروں کی مالی مدد ملی ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سی ای او ریحان شیخ نے کہا کہ،چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی، مالی شمولیت اورتعلیم کو آگے بڑھانے میں بینکوں کے کردار پر توجہ دی جارہی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومتی ایجنڈے کے مطابق، WiT کے ذریعے خواتین کی زیر قیادت چلنے والی انٹرپرائزز کی مدد کرنے میں اسٹینڈرڈچارٹرڈ کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں خواتین کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے، مواقع فراہم کرنے اور مالی شمولیت کے مقاصدکے تحت تیار کیا گیا یہ پروگرام، گزشتہ چار برسوں میں کاروباری خواتین کے لیے بہترین پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی توجہ کاروباری مالیات تک خواتین کی رسائی اور قابلیت میں اضافے کے ذریعے لڑکیوں اور خواتین کی مدد کرنے پر مرکوز ہے جو آئندہ نسل کو سیکھنے، کمانے اور ترقی کے قابل بنانے کی ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔