سی پی او ملتان ان ایکشن، پانچ تھانوںکے ایس ایچ اوز تبدیل

سی پی او ملتان ان ایکشن، پانچ تھانوںکے ایس ایچ اوز تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پانچ تھانوں کے ڈویژن تبدیل کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تبدیلی گلگشت اور سٹی ڈویژن میں کی گئی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ قادر پوراں اور تھانہ بدھلہ سنت کو گلگشت ڈویژن میں شامل کردیا گیا ہے جو پہلے صدر ڈویژن میں تھے۔اسی طرح نیو ملتان سرکل کے تین تھانے شاہ رکن عالم،نیو ملتان اور سیتل ماڑی سٹی ڈویژن میں شامل کردیے گئے ہیں جو پہلے گلگشت ڈویژن میں تھے۔جبکہ وومن پولیس سٹیشن کو صدر ڈویژن میں شامل کردیا گیا ہے جو پہلے گلگشت ڈویژن میں شامل تھا۔