بینک آف پنجاب طلباءکو آسان شرائط پر قرض دینے کےلئے تیار

بینک آف پنجاب طلباءکو آسان شرائط پر قرض دینے کےلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز ر پورٹر)پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن ٹیوٹا کے ہنر مند اور سکل سمر کیمپ کے فارغ التحصیل طلبا وطالبات کو بنک آف پنجاب کی معاونت سے انتہائی آسان شرائط پر پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرض دے گا۔ 5 لاکھ تک بغیر ضمانت کے یہ قرض ملے گا جس کی حد ایک کروڑ تک ہے خواتین بطور خاص اس سے استعفادہ کر سکتی ہیں اس کا مقصد ہنر مند افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینا ہے اس عمل سے پنجاب میں بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی آئے گی یہ سکیم چیئرمین ٹیوٹا احسان بھٹہ، سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ کی کاوشوں (بقیہ نمبر47صفحہ6پر )
سے لانچ کئی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد عاصم منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں پنجاب روزگار سکیم کی تعارفی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مس عمارہ منظور ڈائریکٹر پیسک نے کہا جنوبی پنجاب کی طالبات کے لیے یہ سکیم کسی نعت سے کم نہیں ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر ساوتھ انجینئر قاضی محمد اسد نے کہا کہ فارغ التحصیل طلبا وطالبات کو خود روزگار فراہم کرنے سے طلبا وطالبات میں اعتماد اور دلچسپی پیدا ہوگی،پرنسپل انجیئنر محمد اسلام نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب کے ہنر مند طلبا وطالبات کو اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جاوید اقبال منیجر پیسک نے پنجاب روزگار سکیم پر پریزینٹیشن دی۔ اسٹیج سیکرٹری پروفیسر خالد محمود فیصل، انجینئر رانا بشیر احمد، زاہد بھٹہ، صبح ذکی،انجینئر عابد قمر،انجینئر مدثر رشید، وائس پرنسپل پروفیسر حافظ محمد اکرم، پروفیسر طارق جمیل،محمد ماجد، محمد اعظم، ضیا الحسن، پروفیسر ماجد کمال،شفقت رسول چوہدری پروفیسر غضنفر عباس سرگانہ،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا عائشہ رحمان،پرنسپل انجم کلثوم پرنسپل جی سی ٹی ویمن ملتان و دیگر نے شرکت کی۔