بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا ابھی کوئی آرڈر نہیں ہوا، نیب تفتیشی کا عدالت میں بیان

بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا ابھی کوئی آرڈر نہیں ہوا، نیب تفتیشی کا عدالت میں ...
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا ابھی کوئی آرڈر نہیں ہوا، نیب تفتیشی کا عدالت میں بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں توشہ خانہ نیب انکوائری میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست  پر سماعت کے دوران نیب تفتیشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا ابھی کوئی آرڈر نہیں ہوا، ابھی گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی آرڈر نہیں ہیں۔

احتساب عدالت میں توشہ خانہ نیب انکوائری میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست  پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ،بشریٰ بی بی وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

جج محمد بشرنے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے؟تفتیشی افسر کہاں ہیں، ادھر کھڑے ہو جائیں، نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا ابھی کوئی آرڈر نہیں ہوا، سردار مظفر عباسی نےکہاکہ ابھی گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی آرڈر نہیں ہیں، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔