نگران وزیراعظم کا تقرر؛وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ ریاض کو مشاورت کیلئے بلا لیا

نگران وزیراعظم کا تقرر؛وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ ریاض کو مشاورت کیلئے بلا ...
نگران وزیراعظم کا تقرر؛وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ ریاض کو مشاورت کیلئے بلا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ ریاض کو نگران وزیراعظم کے تعیناتی کیلئے مشاورت کیلئے بلا لیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کیلئے خط لکھ دیا، خط میں کہا ہے کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے، نگران وزیراعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے ،آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں،خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 224کا حوالہ بھی دیا۔