'بیٹا پہلے بھی آپ کے پاس آیا، دوبارہ بھی آؤں گا'، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کمسن ملازمہ رضوانہ سے ملاقات، ڈاکٹروں کو علاج کی بہترین سہولیات دینے کی ہدایت

'بیٹا پہلے بھی آپ کے پاس آیا، دوبارہ بھی آؤں گا'، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ...
'بیٹا پہلے بھی آپ کے پاس آیا، دوبارہ بھی آؤں گا'، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کمسن ملازمہ رضوانہ سے ملاقات، ڈاکٹروں کو علاج کی بہترین سہولیات دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمسن ملازمہ رضوانہ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹروں کو علاج کی بہترین سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج کمسن ملازمہ رضوانہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ رضوانہ کے علاج میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ایک مریض نے شکایت کی کہ گزشتہ 8 روز سے ہسپتال میں ہوں، داخل نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسے فوری داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا، ایک وارڈ میں اینٹوں پر بیڈ دیکھ کر نگران وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔ شدید گرمی میں مریض بغیر اے سی کے اذیت میں مبتلا تھے جس پر محسن نقوی نے فوری ایئرکنڈیشنز مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو کہا کہ آپ اپنی کارکردگی دیکھ لیں۔ روزانہ ایک مرتبہ بھی ایمرجنسی سمیت وارڈز کا چکر لگائیں تو ایسی صورتحال نظر نہ آئے۔

مزید :

قومی -