چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کانام بھی بطور نگراں وزیراعظم میں شامل 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کانام بھی بطور نگراں وزیراعظم میں شامل 
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کانام بھی بطور نگراں وزیراعظم میں شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کانام بھی بطور نگراں وزیراعظم میں شامل ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئےاپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کچھ دیر قبل وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے، راجہ ریاض  کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا ’’راجہ صاحب کتنے نام لے کر آئے ہیں‘‘ جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ 3نام لایا ہوں، تاہم انہوں نے کوئی نام ظاہر نہیں کیا۔

نگران وزیراعظم کیلئے ملاقات میں شہبازشریف کی جانب سے 3نام اپوزیشن لیڈر کے سامنے رکھے جائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی اپنے 3نام وزیراعظم کو پیش کریں گے، کل چھ ناموں میں سے کسی ایک نام  کا نگران وزیراعظم  کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔