خیبرپختونخواکی نگران کابینہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواکی نگران کابینہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کے19ارکان نے اپنے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو جمع کرادیے ہیں جبکہ کابینہ اور حکومتی ٹیم کے دیگر اراکین بھی جلد اپنے استعفے جمع کرائیں گے جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ خیبر خیبرپختونخوا اعظم خان اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔یاد رہے کہ کے پی نگران کابینہ سیاسی بنیادوں پر تشکیل دینے کا الزام تھا۔
