قومی انڈر 11اسکواش کھلاڑی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی انڈر 11 ایج گروپ اسکواش کے کھلاڑی زین بخاری لاہور میں انتقال کرگئے۔ترجمان پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے مطابق زین بخاری کا انتقال گھر میں لگی موٹر سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق زین بخاری گھر میں کھیل رہے تھے کہ موٹر کو چھونے سے انہیں کرنٹ لگا۔ بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آگیا تھا۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نے زین کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زین بخاری کی اچانک وفات سے بہت افسوس ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن زین بخاری کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Punjab squash is deeply shocked and disheartened by the news of Zain Bokhari s death. Our and Pakistan s U-11 top player. Punjab Squash administration thoughts are with the family in this tough and regretted times. @ArslanJutt43 @Real_Charagh @usmann_khann @sohailimrangeo pic.twitter.com/V64xXZ0Llt
— Punjabsquashofficial (@Punjabsquashof1) August 10, 2023
