شادی کی تقریب میں دولہے کی فائرنگ ، 3 بچے جاں بحق ، 2 زخمی

شادی کی تقریب میں دولہے کی فائرنگ ، 3 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
شادی کی تقریب میں دولہے کی فائرنگ ، 3 بچے جاں بحق ، 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر ستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب میں دولہے کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے شمالی وزیر ستان میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دولہے نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم کے 3 بھتیجے جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

واقعے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں ، زخمی ہونیوالے بچوں کو ہنگو کے دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔