خیبر : سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

خیبر : سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان ...
خیبر : سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں3 مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک  جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک کے 29 سالہ سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کے 22 سالہ سپاہی الطاف خان  شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -