شمالی کو ریا کے حکمرا ن پر برطانوی شہزادی کو ہیک کرنے کا الزام

شمالی کو ریا کے حکمرا ن پر برطانوی شہزادی کو ہیک کرنے کا الزام
شمالی کو ریا کے حکمرا ن پر برطانوی شہزادی کو ہیک کرنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا اورمغربی ممالک خصوصاً امریکہ اور برطانیہ کے درمیا ن تناﺅ شدت اختیار کرتاجا رہاہے او ر اس جنگ میں تازہ ترین وار کرتے ہوئے مبنیہ طور پر شمالی کوریا کی ہیکروں نے برطانوی شاہی خاندان کی شہزادیوں اورشہزادوں کی خفیہ تصاویر اور دیگر معلومات چوری کر لی ہیں ۔

ایپل کے لوگو میں ’کھایا ہوا ‘ سیب کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ وجہ سامنے آ گئی
یہ حملہ ملٹی نیشنل الیکڑانک کمپنی سونی کے لندن ہیڈ کواٹر پر کیا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق 47,000ملازمین کا ڈیٹا چوری ہوا اور شاہی خاندان کے لیے تشویشناک بات یہ ہے کہ ان ملازمین میں سے ایک شہزادی بیٹرس بھی ہیں جو ان دنوں سونی کمپنی میں کام کر رہی تھیں۔

چین میں نیا پیرس آباد نہ ہوسکا تو عوام نے انوکھا استعمال ڈھونڈ لیا
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادے اینڈریو اور اداکارہ سارہ فرگوسن کی بیٹی شہزادی بیٹرس کے اپنے کزنز شہزادے ولیم اور ہیری کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی قریبی تعلقات اوررابطے ہیں، اس لئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی شہزادیوں کی درجنوں پرائیویٹ تصاویر شمالی کوریا کے پاس پہنچ گئی ہیں جو کسی بھی وقت انٹرنیٹ پر عام کی جا سکتی ہیں ۔شمالی کوریااپنے لیڈر کم جونگ ان کے بارے میں بنائی گئی امریکی فلم "دی انٹرویو" پر سخت ناراض تھا اور اس ہیکنگ کو فلم کا بدلہ بھی قرار دے دیا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -