اتنی بڑی بے و قوفی کی امید Sonyسے کسی کو نہ تھی

لندن(نیوز ڈیسک) حال ہی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی سونی کے کمپیوٹروں سے ڈیٹا چوری ہونے کی واردات ہوئی جس پر بڑے پیمانے پر تشیش کا اظہار جاری تھا کہ اب خبر سامنے آ گئی ہے کہ اس ڈیٹا میں سیاست، شوبز اور کاروباری دنیا کی اہم ترین شخصیات کے پاس ورڈ بھی تھے اور مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ ان تمام پاس ورڈرز کو ایک ’ پاس ورڈز‘ نامی فولڈر میں اکٹھا محفوظ کیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ان میں ہزاروں افراد کے فیسبک، ٹوئٹر، ای میل اور بینک اکاونٹ کیلئے استعمال ہونے والے پاس ورڈ بھی شامل تھے۔
دنیا کا انوکھا ترین ہوٹل جہاں لوگ مرنے کے لیے جاتے ہیں
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ہیکنگ کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کی شہزادیوں کی پرائیویٹ تصاویر بھی چوری ہو گئی ہیں۔
آئی ٹی ماہرین اس بات پر حیرانی کا اظہار کر ہیں کہ اتنی بڑی اور مشہور کمپنی نے اپنے ہزاروں صارفین کے پاس ورڈ ایک فولڈر میں ڈال رکھے تھے اور فولڈر کا نام بھی’پاس ورڈز‘ رکھا تھا کہ کسی کو یہ ڈیٹا چرانے میں کوئی بھی مشکل پیش نہ آ ئے۔