ہمیشہ جوان رہنے والی مچھلی دریافت
نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) عموماً جیلی فش کی عمر چند گھنٹوں سے چند ماہ تک ہوتی ہے ۔اس کی چند ایسی نسلیں بھی ہیں جو چند سال تک زندہ رہ سکتی ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہو گی کہ جیلی فش کی ایک نسل ایسی بھی ہے جو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جیلی فش کی اس نسل کا نام تریتوپسس نیوٹریکولا ہے۔یہ کسی بھی دوسرے جاندار کی طرح وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑی ہوتی ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایک مخصوص عمر تک پہنچنے کے بعد یہ عمل الٹ ہو جاتا ہے اور یہ دوبارہ جوان ہونے لگ جاتی ہے۔تاہم اس کا پیٹ ایک انچ سے بھی کم ہوتا ہے اور دیگر جانوروں کے لیے آسان شکار ہوتی ہے لہذا ہمیشہ زندہ رہنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود اس کی زندگی بہت لمبی ثابت نہیں ہوتی کیونکہ جلد ہی یہ کسی اور جانور کی بھوک مٹانے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
لمبی جوانی کے لیے ایک گولی ،روسی سائنسدان کی ناقابل یقین ایجاد ،جاننے کے لئے کلک کریں
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مچھلی کی زندگی کا آغاز بھی دیگر جیلی فش کی طرح ہی ہوتا ہے لیکن جب کھانانہ ملے یا چوٹ لگ جائے تو اس کے جسم میں معجزاتی تبدیلی آتی ہے ۔ایسی صورتحال میں اس کے جسم خلیے اپنے آپ کو تبدیل کرتے ہوئے نئے خلیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
یہ عمل تب تک جاری رہتا ہے جب تک یہ ایک ’رسولی‘ کی شکل اختیار نہیں کر لیتی۔پھر اس میں سے نئی جیلی فش نکلتی ہیں جن کے جینز کی ساخت بالکل پہلے والی جیلی فش جیسی ہوتی ہے۔اگر کوئی اور جانور حملہ آور نہ ہو تو یہ عمل ہمیشہ کے لیے جاری رہ سکتا ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ حیاتیاتی طور پر یہ مچھلی لافانی ہے۔