ایپل آئی فون 6کا ایک اور ورژن متعارف کروانے کی تیار ی میں

ایپل آئی فون 6کا ایک اور ورژن متعارف کروانے کی تیار ی میں
ایپل آئی فون 6کا ایک اور ورژن متعارف کروانے کی تیار ی میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کے تازہ ترین ماڈل آئی فون 6 نے مارکیٹ میں آتے ہی دھوم مچا دی لیکن اس کی بے پناہ مقبولیت کے باوجود کچھ شائقین اور خصوصاً خواتین نے اس کے سکرین سائز کو قدرے بڑا قرار دیا اور یہی وجہ ہے کہ اب ایپل کمپنی خصوصی طور پر خواتین کیلئے چھوٹا آئی فون 6 متعارف کروانے جا رہی ہے۔ چینی ویب سائٹ Feng.com نے انکشاف کیا ہے کہ زنانہ آئی فون کی سکرین کا سائز 4 انچ ہو گا جبکہ اس کے برعکس آئی فون 6کا سائز چھ انچ ہے۔ یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ خواتین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نئے آئی فون کو ڈیزائن اور رنگوں کے اعتبار سے بھی زیادہ خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ 2015 ءکے وسط تک خواتین شائقین کو دستیاب ہو جائے گا۔