نابینا افراد کیلئے بینکاری کی سہولت بینکوں کو رہنمائی کی ہدایت جاری

نابینا افراد کیلئے بینکاری کی سہولت بینکوں کو رہنمائی کی ہدایت جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          کراچی (اکنامک رپورٹر) سٹیٹ بینک نے نابینا افراد کو بینکاری خدمات کی فراہمی کیلئے بینکوں کو رہنمائی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نابینا افراد کو بینکاری اور مالی خدمات تک مساویانہ رسائی فراہم کرنے کےلئے عمومی رہنماءہدایات تشکیل دی گئی ہیں جن میں دیگر پہلوو¿ں کے علاوہ بینک اکاو¿نٹ کھولنے اور چلانے، نقد نکلوانے، چیک بک کی سہولت، کریڈٹ کارڈز، اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ، فون انٹرنیٹ بینکاری، لاکرز اور قرضوں کے حصول سے متعلق ہدایات شامل ہیں۔ اس کا مقصد معذوری میں مبتلا خصوصاً نابینا افراد کےلئے بینکاری مالی خدمات کی سہولتوں تک رسائی آسان بنانا ہے۔ بینکوں کو ہدایت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے تعاون کر کے اس بات کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں کئی مائیکروفنانس بینک کام کررہے ہوں وہاں کم از کم ایک شاخ میں نابینا افراد کےلئے بولنے والی اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہو۔

مزید :

کامرس -