گورنمنٹ کالج آف کامرس قصور کی طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

گورنمنٹ کالج آف کامرس قصور کی طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)گورنمنٹ کالج آف کامرس قصور کی طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیو نیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے طالبات کو ملکی معیشت اور کیپیٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے طلباﺅ طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا ۔ ملکی سطح پر طلباﺅ طالبات کا سٹاک ایکسچینج کے دورہ کا مقصد تعلیمی اداروں کو کیپیٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -