لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ22کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس60.51پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5869.85 پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل 28 لاکھ 98 ہزار 850 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز25لاکھ36ہزار750 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔

 مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے21لاکھ29ہزار حِصص۔ بائکو پٹرولئیم پاکستان لمیٹڈکے2 لاکھ77 ہزار 500حصص۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کاپوریشن لمیٹڈ کے1 لاکھ 22 ہزارحِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت22.30روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.30روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -