عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں
نیویارک(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیںگذشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید چار فی صد گر گئی۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے 2 ڈالر 79 سینٹ کی کمی سے63عشاریہ پانچ ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کے سودے 2 ڈالر 88 سینٹ کمی سے 66عشاری 19ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے اور عالمی معیشوں میں سست روی تیل کی قیتموں میں گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں ۔#/s#