یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی میں چور دروازے سے نامزدگی کاخاتمہ کردیا

یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی میں چور دروازے سے نامزدگی کاخاتمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی میں چور دروازے سے صدارتی عہدے پر نامزدگی کاخاتمہ کردیا ہے ، کرپشن ،لوٹ مار ،ذاتی مقاصد کی سیاست ختم کرتے ہوئے نئی روایات کا آغاز کردیا ہے جسکے بعد بادشاہت ،ون مین شو ،اجارہ داری کی بجائے باہمی مشاورت اور اہلیت سے نامزدگی کاعمل شروع ہوگیا یہ بات انہوں نے گزشتہ شب سینٹرالیاس بلور کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے کے موقع پرکہی اس موقع پر سینیٹرالیاس بلور،سینیٹرعبدالحسیب خان،میاں زاہد حسین، یو بی جی کے اعزازی جنرل سیکریٹری ہارون رشید،ترجمان گلزارفیروز، زبیر طفیل، عبدالسمیع خان ،اختیاربیگ،محمد یحییٰ پولانی، دارو خان، عبدالرحیم جانو،فہمیدہ کوثرجمالی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹرالیاس بلور نے کہا کہ فیڈریشن کا وقارمجروح ہوچکا ہے ،ماضی میں فیڈریشن کے صدرکے بغیر وزیراعظم بیرونی ممالک کادورہ نہیں کرتے تھے لیکن اب صورتحال اسکے برعکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن میں بڑہتی ہوئی منافقت کے باعث کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب تین شرائط فیڈریشن کے کرپشن ،جعلی چیمبرز ،جعلی ایسوسی ایشنز کاخاتمہ اور مشاورت کے بغیر فیصلہ نہ کرنے کی بنیاد پر یونائیٹڈ بزنس گروپ میں شمولیت اختیارکی ہے ۔
اس موقع پر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ملازمین کے ساتھ جاری نارواسلوک،ایف پی سی سی آئی ملازمین اور گاڑیوں کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنا ،پیٹرول کاناجائز استعمال اورکرپشن کو ختم اور بے نقاب کرنے کے لیے یونائیٹڈ بزنس گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔سینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ الیاس بلور اصولوں پر سودانہیں کرتے ہیں جسکا مظاہرہ وہ متعدد مرتبہ سینیٹ کے اجلاس میں بھی کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ احتساب پر یقین رکھتا ہے اور فیڈریشن کے انتخابات میں جمہوری اندازسے حصہ لیتے ہوئے جعلی چیمبرزسمیت جعلی ایسوسی ایشنز کاخاتمہ کردیا جائیگا ۔یوبی جی کے ترجمان گلزارفیروز نے کہا کہ اصولوں کی جنگ شروع ہوچکی ہے اور اب صورت حال بہت جلد یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فتح کی شکل میں سامنے آنے والی ہے ۔ زبیر طفیل نے کہا کہ مخالف گروپ شدید مشکلات سے دوچارہے اور مخالف گروپ کے پاس ایف پی سی سی آئی میں نائب صدارت کے لیے امیدوارتک موجودنہیں ہیں جسکی مثال یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تین نائب صدور کے امیدوار وں کی بلامقابلہ کامیابی ہے۔ اختیاربیگ نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ناقابل تسخیر بن چکا ہے اور بہت جلد ایف پی سی سی آئی کی ساکھ بحال کردی جائیگی۔یوبی جی کے اعزازی جنرل سیکریٹری ہارون رشید نے کہا کہ سینیٹرالیاس بلور کی واپسی ٹارزن کی واپسی ہے جسکے بعد مخالف گروپ کی شکست واضح ہوچکی ہے ۔

مزید :

کامرس -